ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں کالج کے5طلبہ سمیت پولیس نے کیا 8بائک چوروں کو گرفتار 

منگلورومیں کالج کے5طلبہ سمیت پولیس نے کیا 8بائک چوروں کو گرفتار 

Sun, 27 May 2018 12:27:13    S.O. News Service

منگلورو27؍مئی (ایس او نیوز) منگلورو میں بڑھتی ہوئی موٹر بائک چوری کی وارداتیں پولیس کے لئے پچھلے کئی دنوں سے ایک سر درد بنی ہوئی تھیں۔بالآخربائک چوروں کی 8افراد پر مشتمل ایک ٹولی کوگرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے ، مگر حیرت اور تعجب کی بات یہ ہے کہ اس ٹولی میں پانچ پی یو سی کے طلبہ بھی شامل ہیں جو کہ کیرالہ کے رہنے والے ہیں اور ان کی عمر 16اور 18سال کے درمیان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرفتار شدہ ٹولی سے ایک کار اور تین موٹر بائکس برآمد کرلی ہے، اور مزید 20گاڑیاں برآمد کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں کے درمیاں پارک کیے مقام سے گاڑیاں چوری ہونے کی 25شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔سٹی پولیس کمشنروپول کمار کی نگرانی اور پولیس انسپکٹر یوگیش کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اس ٹولی کا سراغ لگا یا اور انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ ملزمین نے بتایا کہ گاڑیاں کا لاک توڑنے کا فن انہوں نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو سے سیکھا تھا۔


Share: